Print this page

علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی کو ایم ڈبلیوایم انگلینڈ (یوکے) کے نمائندہ مقررکردیا

19 جنوری 2023

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی کو ایم ڈبلیو ایم انگلینڈ (یوکے) کا نمائندہ نامزد کیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے پیغام میں انگلینڈ میں ایم ڈبلیو ایم کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام مشرف حسینی کی تنظیمی و دینی خدمات کو سراہا اور نئے نمائندے حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی کے لیے نیک خواہشات اور توفیقات خیر کی دعا کی۔

 حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی شہید قائدؒ کے دور سے قومی ملی امور میں فعال کردار ادا کررہےہیں اور ایم ڈبلیو ایم کی تاسیس سے اب تک جماعت کے بہترین معاون اور ساتھی رہے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree