Print this page

ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے پارلیمانی وفد کا ایم ڈبلیوایم مشھد آفس کا دورہ ، مسئولین سے ملاقات

06 فروری 2025

وحدت نیوز(مشھد مقدس) رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ڈپٹی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان سید صادق رضوی نے مجلس وحدت مسلمین مشھد آفس کا دورہ کیا جہاں مجلس وحدت مسلمین مشھد کابینہ سے ملاقات کی۔

مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس علامہ عقیل حسین خان نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر رکن جی بی کونسل اور اپوزیشن لیڈر نے اراکین کے ہمراہ جشن ولادت امام زین العابدین کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا اور ملکی ایشوز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree