Print this page

ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کا اہتمام، مولانا وسیم رضا سبحانی کا خطاب

13 نومبر 2013

قم المقدسہ (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے عزاداری امام حسین علیہ السلام کو احسن انداز میں منانے کی غرض سے مجالس عزا عشرہ اول ماہ محرم الحرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان مجالس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا وسیم رضا سبحانی خطاب کر رہے ہیں۔ حجت الاسلام والمسلمین سبحانی توحید کے موضوع پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو فضائل و مصائب محمد و آل محمد (ع) سے مستفید کر رہے ہیں۔ مجالس عزا کا اہتمام قم المقدسہ کی معروف دینی درسگاہ  مدرسہ امام خمینی (رہ) میں کیا گیا ہے۔ فضائل ومصائب کے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری کا انعقاد ہوتا ہے۔ مجلس میں عزاداران امام حسین (ع) کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور اسی طرح خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی عزا خانہ میں حاضر ہوتی ہے۔ عزاداران امام حسین (ع) کیلئے نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی جلوس عزا علم حضرت ابالفضل العباس (ع) اسی مقام سے برآمد ہو کر حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) میں اختتام پذیر ہوگا۔ شام غریبان حسینی کے حوالے سے بھی  شام غریباں کی مجلس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مجالس عزا ایران کے وقت کے مطابق ٹھیک 6:30 بجے شام تلاوت قرآن مجید اور زیارت عاشورا کے ساتھ شروع ہو جاتی ہیں۔ شہید سبط جعفر کے شاگرد جناب ایمن رضا خصوصی طور پر مجلس کے آغاز میں سوز و سلام پیش کرتے ہیں۔ مجلس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردوں کی نابودی اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree