Print this page

کوہاٹ، ہنگو اور پشاور خودکش دهماکوں کے پیچھے صیہونی ایجنڈا اور سعودی ہاتھ ہے،علامہ غلام محمد فخرالدین

26 فروری 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کوہاٹ، ہنگو اور پشاور خودکش دهماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرکے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں اور عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پورے خطے میں ہونے والی دہشتگردی خصوصاً کوہاٹ، ہنگو اور پشاور خودکش دهماکے کے پیچھے صیہونی ایجنڈا اور سعودی ہاتھ ہیں۔ علامہ غلام محمد فخرالدین کا مزید کہنا تھا کہ شام کے حوالے سے بدلتا ہوا حکومتی موقف پاکستان کے مفادات کے خلاف اور عالم اسلام کے ساتھ خیانت ہے، ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی تمام محب وطن جمہوری قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی امداد سے قائم ہونے والے سترہ ہزار مدارس اور ان میں موجود دہشتگردانہ ذہنیت رکھنے والے چوبیس لاکھ طلبہ پاکستان کی پرامن فضا کے لیے خطرہ ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree