Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاجائے گا،محترمہ زہرا نقوی

11 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے اندھوناک واقعے نے ساری پاکستانی قوم کے ضمیرکو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ،ہمارامعاشرہ کس قدر پستی کا شکار ہوچکاہےکہ معصوم پھول جیسی بچیوں کو مسل کر پھینک دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا،ہم مطالبہ کرتے ہیں کے زینب کے سفاک قاتل کو قذافی اسٹیڈیم میں سرعام پھانسی دی جائے اور پوری دنیا کو لائیو کوریج دکھائی جائے  تاکہ مجرم نشان عبرت قرار پائے، زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قاتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ زینب کو جس درندگی اور وہشت گری کا نشانہ بنایا گیا اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ایسی قانون سازی یقینی بنائیں جس سے ایسے سفاک درندوں کو طوری فور پر نشان عبرت بنایا جاسکےتاکہ ایسے سنگین واقعات میں کمی واقع ہو، یقیناً ملک بھر میں ایسے درجنوں واقعات روز انہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں لیکن مجرموں کوسزانا ملنے سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زینب پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین معصوم زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برار کی شریک ہے، انشاء اللہ جمعہ 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاجائے گا،جس کے تحت احتجاجی اجتماعات ، چراغاں اور تعزیتی تقاریب منعقد ہوں گی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان اور عہدیدان اپنے اپنے اضلاع میں پروگرامات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree