جن خواتین نے کارزینبیؑ سمجھ کر انتخابی مہم میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لیا انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں،سیدہ زہرا نقوی

28 جولائی 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی خواتین نے ملک بھر میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ انتخابی مہم میں حصہ لیکر اپنا فرض منصبی نبھایا ہے جو کہ لائق تحسین ہے ۔ ان خواہران کی فعالیت سے ملک بھر میں ایک مثبت پیغام پہنچا ہے کہ خواتین نہ صرف انتخابی عمل حصہ بن سکتی ہیں بلکہ اس کی کمپین میں بھی اپنا مثبت رول ادا کرسکتی ہیں ۔ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران نے الیکش ۲۰۰۱۸ میں اپنے عملی اقدام یہ ثابت کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان تمام خواتین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے جنہوں انتخابات کے حوالے سے اپنی ، منصبی، اخلاقی ، قانونی اور شرعی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ ہمارے اس معاشرے میںکچھ ایسےلوگ بھی ہیںجو خواتین کو معاشرے میں ذمہ داری نبھانے سے منع کرتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خواتین کے حق رائے دہی کے خلاف ہیں۔اس ماحول میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی خواہران کا انتخابات کی مہم میں حصہ لینا کسی جہاد سے کم نہیں تھا ۔ الحمدللہ ہمیں ایک مدبر اور بہترین ویژن کے مالک قیادت کی سرپرستی حاصل ہے جس کے افکار کو قومی سطح پرپذیرائی حاصل ہے اور ساری سیاسی اور مذہبی پارٹیاں اس کا اعتراف بھی کرچکی ہیں ۔ ہماری جماعت کے منشور کو سیاسی حلقوں میں بہت پذیرائی ملی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree