ضلع نگر کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے،حکومت نگر کی پسماندگی دورکرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،بی بی سلیمہ

11 اگست 2018

وحدت نیوز (گلگت) علاقے کی پسماندگی کو دور کئے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں،نگر کے عوام محب وطن اور ملک کی حفاظت کیلئے جان لٹانے والے ہیں۔نگر کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے پورے ضلعے میں ڈنگ کا کوئی ہسپتال موجود ہے اور نہ ہی اچھے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔حکومت نگر کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے نگر میاچھر کے دورے کے دوران عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت خدمت کے جذبے سے سیاست میں آئی ہے اور ہمارا مقصد صرف اور صرف علاقے کے عوام کی خدمت ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے میاچھر نگر میں زیر تعمیر ایم سی ایچ کا عمائدین علاقہ کے ساتھ معائنہ کیا اور ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ معیار کو برقرار رکھا جائے اور وقت پر تعمیر کو مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر میاچھر کے عمائدین نے بی بی سلیمہ کا شکریہ ادا کیا ۔عمائدین کا کہنا تھا کہ آج تک اس گاؤں کو پسماندہ رکھا گیا ہے اور کسی ممبر نے میاچھر میں کوئی پراجیکٹ نہیں دیا جبکہ مجلس وحدت نے پہلی اے ڈی پی میں ہماری درخواست پر ایم سی ایچ کا پراجیکٹ دیا جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔نگر سے واپسی پر رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے جوتل میں سیلاب سے تباہ شدہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کی دلجوئی فرمائی۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ اعلیٰ فورمز پر آپ کے نقصانات کے ازالے کیلئے ضرور آواز اٹھاؤنگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree