ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام شین باغ و اٹک شہرمیں جشن صادقین کی محفلوں کاشاندار انعقاد

05 دسمبر 2018

وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام شین باغ یونٹ و اٹک شہر یونٹ کی جانب سےعلیحدہ علیحدہ جشن صادقینؑ کے انعقاد کیا گیا ۔شین باغ یونٹ جشن کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد خواہر شہناز و دیگر نعت خواں پارٹیوں نے نعت پیش کی نیز اہلبیت کی شان میں قصیدے پیش کیےجبکہ اٹک شہر یونٹ نے بہت بڑے جشن کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز حدیث کساء سے ہواجومحترمہ فاطمہ نے پڑھی۔تلاوت قرآن کا شرف محترمہ نبیہہ نے حاصل کیا ۔معصوم نعت خواں خواہر آئمہ، خواہررباب،خواہرندارباب نے خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔خواہر تنزیلہ ،خواہر نورین، خواہرفرح و خواہر سکنہ از واہ نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کیں۔خواہر نبیہہ نے ایک بہت خوبصورت نعت پیش کی :"بنی ہے یہ دنیا برائے محمد "علاوہ ازیں مختلف نعت خواں پارٹیوں نے بہت خوبصورت نعتیں اور قصیدے پیش کیے،خواہران زہرا،کنیزاں مہدی،خواہر عصمت ہمرا پارٹی ،خواہر ناہید ہمراہ پارٹی، خواہر نذہت ہمراہ پارٹی،خصوصی خطابمحترمہ چمن نے کیا جس میں انہوں نے کہاکہ محمود وہ ذات ہے جس کی تمام دنیا تعریف کرے اور محمد وہ ہے جس کی تعریف محمود کرے"۔اس کے ساتھ جشن اپنے اختتام کو پہنچا نیز جشن صادقین کی مناسبت سے کیک محفل کی بزرگ خواتین سے کٹوایا گیااور نیاز کے ساتھ کیک تقسیم کیا گیا ۔سٹیج سیکرٹری کی تمام تر ذمہ داری محترمہ نقوی بہت عمدگی سے انجام دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree