Print this page

زندہ و بیدار اور مہذب معاشرے اسی وقت وجود میں آتے ہیں جب وہاں کی خواتین باشعوروآگاہ ہوں،محترمہ گلشن زیدی

28 جنوری 2019

وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تحصیل بھوانہ کی جانب سے 13 جمادی الاول سے مجالس فاطمیه(س) کا سلسلہ جاری ہے،یہ مجالس تحصیل بھوانہ کے مختلف علاقوں اور محلوں میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان تمام مجالس عزا سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی خطاب کررہی ہیں ،محترمہ گلشن زیدی نے آج کی مجلس سے خطاب کرتے ہوے معاشرہ سازی میں خواتین کے کردار کو تفصیلا ًپیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک زندہ و بیدار اور مہذب معاشرے جب ہی وجود میں آتے ہیں جب وہاں کی خواتین شعور و آگاہی رکھتی ہوں،یہ سلسلہ مجالس 3 جمادی الثانی روز شہادت جناب سیدہ سلام الله علیھا تک جاری رہیگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree