Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی علامہ حسن ظفرنقوی سے ملاقات

28 جنوری 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل لاہورمحترمہ لبنی زیدی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی سے لاھور میں ملاقات کی،اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی نے شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تنظیمی امور اور شعبہ جات کے حوالے سے ان کی رہنمائی بھی کی۔ علامہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ھم سب کو مل کر اللہ کی رضا کی خاطر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان راجا ناصر عباس جعفری کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے مشن اور ہدف میں صادق اور خالص ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree