Print this page

شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان میں جوانان ملت تشیع کی نظریاتی و فکری تربیت کی، محترمہ فرحانہ گلزیب

11 مارچ 2019

وحدت نیوز(فیصل آباد) سفیر انقلاب ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی24 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے فیصل آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شھید نے مجاہدانہ زندگی بسر کی ، آپ ایک مخلص اور درد دین رکھنے والے انسان تھے جن کی زندگی کا مقصد قوم کے نوجوانوں میں بیداری اور تحرک پیدا کرنا ، انھیں اپنے حقوق اور اجتماعی فرائض سے آگاہ کرنا ، طاغوتی قوتوں کے مد مقابل آنا اور انھیں شکست دینا ، اور اپنے مکتب کی بے لوث خدمت کرنا تھا  آپ حقیقی پیرو امام خمینیؒ تھے اور خط ولایت فقیہ پر گامزن تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree