Print this page

شیطانی و طاغوتی طاقتیں دنیا کا نظام اپنے قابو میں کرنا چاہتی ہیں ، محترمہ فرح دیبا

30 اپریل 2019

وحدت نیوز(اٹک) غیبت امام مھدی علیہ سلام میں ہماری ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ معرفت امام ع اور منتظرین امام کی صفات  و خصوصیات کے عنوان پر ذیادہ سے ذیادہ محافل منعقد کی جائیں ۔عصر حاضر میں ہم مشاھدہ کریں تو دیکھیں گے کہ دنیا ظلم و جور سے پر ہو چکی ہے عدل و انصاف نا پید ہو چکا ہے ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ شیطانی و طاغوتی طاقتیں دنیا کا نظام اپنے قابو میں کرنا چاہتی ہیں ۔نفسا نفسی کے اس دور میں صرف گنتی بھر لوگ ایسے ہیں جو استکباری و سامراجی طاقتوں اور نظام کے خلاف کلمہ حق اور الہی نظام کی بات کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا نے ضلع اٹک میں منعقدہ “ امام زمانہ ع اور ہماری ذمہ داریاں” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ظلم کے سامنے سر جھکانا اور خاموشی سے سہ لینا یہ عمل ہمارے مکتب کی تعلیمات کے برخلاف ہیں ہمیں اپنی بساط کے مطابق باطل قوتوں کے سامنے اپنی آواز  بلند کرنی چاہیے اور ظلم و شقاوت کے اس نظام کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہیے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر محترمہ صائمہ ، محترمہ ندا حیدر اور محترمہ سعدیہ بتول نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور نہایت مفید موضوعات و ارشادات کو سامعین کے گوش گزار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree