Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام تین روزہ اعتکاف کا روح پرور انعقاد

04 جون 2019

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے خواتین کے لیے ماہ مبارک میں سہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا چھبیس ، ستائیس،اٹھائیس رمضان المبارک علی مسجد وفاقی کالونی جوھر ٹاون لاھور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی زیر سرپرستی سہ روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا اس بابرکت اور پر رونق محفل میں جہاں اجتماعی عبادات ، نماز باجماعت ،دعا و مناجات اور تلاوت قرآن کا شرف حاصل کیا گیا وہیں خواتین کی فکری و روحانی تربیت کے لیے دروس کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اعتکاف کے پہلے روز محترمہ ذکیہ نقوی نے اعتکاف کی اہمیت و فضیلت اور شرعی مسائل سے متعلق خواتین کو آگاہی دیا۔ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رکن شوری عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے انبیاء کرام کی سیرت اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور عبد و معبود کے تعلق اور رابطے کی ضرورت و اہمیت بیان کی ستائیسویں شب کی مناسبت سے اجتماعی اعمال انجام دیے گئے  اور دعاے افتتاح اور جوش کبیر کی تلاوت کی گئی ۔

علاوہ ازیں مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت و رکن شوری عمومی ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے بھی خواتین کو اپنے مخصوص انداز میں درس دیا انھوں نے مادیت سے معنویت و روحانیت کے سفر پر تفصیلا روشنی ڈالی اس معنوی و روحانی محفل میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے بھی شرکت کی اور شرکائے اعتکاف سے خطاب کیا جس میں اعتکاف اور اجتماعی عبادات کی فضیلت بیان کی اور دعا کی اہمیت اور اس کے ذریعے خدا کی معرفت اور قرب کیسے حاصل کیا جائے پر گفتگوکی سہ روزہ اعتکاف کے اختتام پر اس با برکت محفل کا حصہ بننے والی تمام خواتین میں محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے اسناد تقسیم کیاعتکاف میں نوے سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree