مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے سنگھ پورہ یونٹ میں سہ روزہ تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد

05 جولائی 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے سنگھ پورہ یونٹ میں بچوں کیلئے تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔اسلامی تعلیمات،حفظ قرآنی آیات واحادیث،معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور دیگر موضوعات پر دروس کا اہتمام کیا گیا۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔بچوں کی کثیر تعداد نے سمر کلاسز میں شرکت کی۔ محترمہ حنا تقوی نے بچوں سے  خطاب میں دینی و دنیاوی دونوں علوم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا  ان کا کہنا تھا کہ کہ دین ودنیا کی کامیابی کے لئے عصری تعلیمات کے ساتھ دینی تعلیمات کا حصول بہت ضروری ہے ۔ دینی تعلیم کا حصول عصری تعلیم کی کامیابی کا ضامن ہے۔

آپ نے ولادتِ جناب ابو طالب علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلا گھر جو دعوت توحید و دینی تعلیم کا مرکز بنا وہ در جناب ابو طالب علیہ السلام کا تھا۔ولادت با سعادت جناب ابو طالب علیہ السلام کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔آخر میں یونٹ ممبران اور بچوں کے والدین نے پہلی مرتبہ یونٹ میں دروس کا سلسلہ شروع کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree