Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت انگوری سکیم یونٹ میں سہ روزہ تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد

24 جولائی 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے انگوری سکیم یونٹ میں دینی واخلاقی تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری تربیت محترمہ نجبہ، سیکرٹری تعلیم محترمہ و فرحانہ نے حفظ قرآنی آیات و احادیث،حسن قرآت،فقہی احکام  ،عقائد، معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام کے موضوعات پر دروس  دیے۔

دینی تعلیم کی اہمیت اور والدین کے فرائض پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر مسلمان شخص پر فرض ہے کہ وہ خود ضروری اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے واقف ہو , اسی طرح ہر مسلمان ماں باپ پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو ضروری اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے واقف کرائیں ,اور اس بابت بالکل غفلت نا برتیں کیونکہ والدین کے اوپر بچوں کے اہم حقوق میں سے ایک اس کو اسلامی تعلیم دلانا بھى ہے,اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی اللہ کے نزدیک قابل مؤاخذہ ہے۔محترمہ عظمیٰ نقوی کا کہنا تھا گرمیوں کی چھٹیوں کو اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے ضلع کے مختلف یونٹس میں سمر ورکشاپس کا انعقاد کیا۔تنظیم کے اس اقدام کو تمام ضلعی یونٹ اراکین،والدین اور شرکاء سمر کیمپ کی جانب سے قابلِ ذکر پزیرائی حاصل ہوئی انشاء الله یہ سلسلہ قائم رہے گا اور ہم سب مل کر میدان عمل میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree