Print this page

بھارتی اقدام قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے، خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری

08 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ بھارتی اقدام قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔ ان اقدامات سے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا چہرہ دنیا کہ سامنے بے نقاب ہوگیا میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج روکنے کے لیے کمیونیکیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، فوج بڑھائی گئی اور سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر بے جا پابندیاں لگائی گئی ہیں، یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئی ہے۔ کشمیر کے مسلمان اس وقت اکیلے نہیں ہیں پاکستان کے عوام سیاسی ، سفارتی  اور اخلاقی محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 9 اگست بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکال کر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا انھوں نے اپیل کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں محب وطن پاکستانی کشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree