Print this page

آج جو کربلا زندہ ہے وہ خطبات جناب زینب ع کی بدولت اور جناب سکینہ ؑ کی بے مثال قربانی کی بدولت ہے ، محترمہ سیمی نقوی

14 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت یوم زینبؑ ویوم سکینہ ؑ کا انعقاد امام بارگاہ ٹنڈو باگومیں کیاگیا۔اس پروگرام میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ غزالہ جعفری نے شرکت کی ۔بچیوں میں جناب سکینہ ع کے حالات زندگی پر سوالنامہ ارسال کردیا گیا تھا چند ہفتوں پہلے اس سوال نامے کے مطابق سوال و جواب کا مقابلہ ھوا جس میں بہترین جوابات دینے والی بچیوں میں جناب سکینہ ع کے گوشواروں کا پرسہ دیتے ھوئے اور جناب زینب ع کی چادر کا ماتم کرتے ھوئے بچیوں، میں بالیاں، اسکارف ھدیہ کیےاندھرے زندان کی یاد سے دل کو زندہ رکھتے ھوئے امام بارگاہ میں چراغاں کیاگیا ۔ محترمہ سیمی نقوی نے کہاکہ آج جو کربلا زندہ ہے وہ خطبات جناب زینب ع کی بدولت اور جناب سکینہ ؑ کی بے مثال قربانی کی بدولت ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree