Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کے وفد کی گورنر ہاؤس میں مسز پروین سرور سے ملاقات

22 نومبر 2019

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں مسز پروین سرور سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ وحدت کانفرنس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے بیگم پروین سرور کو تحائف پیش کیئے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف ایشوز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔بیگم پروین سرورنے ایم ڈبلیوایم کی خواتین رہنماؤں کا گورنرہاؤس آمد پر شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب وحدت کانفرنس کے انعقاد پر ایم ڈبلیوایم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا بنیادی کرادر ہےجسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ دوران گفتگو محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قوم کو اتحاد و اخوت کی راہ پر چل کر کام کرنا ہوگا ۔اس موقع پر محترمہ ثروت شجاعت اور محترمہ فرحت نور صاحبہ بھی موجود تھیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree