Print this page

پانچ سال میں غیرت کے نام پر دو سو خواتین کا قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، محترمہ حنا تقوی

21 دسمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے شمس آباد کے مقام پر یونٹ سازی کی گئی۔ اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے ہمراہ محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور محترمہ نسیم زہرہ موجود تھیاراکین یونٹ سے اسلام میں خواتین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لانے والی ہستی ایک خاتون حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا تھیں۔

حضرت سمیہ رضی اللہ عنہ سب سے پہلے جن کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوئیں وہ بھی ایک عورت تھیں۔اسی طرح حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیہا جنہوں نے بازاروں اور درباروں میں خطبے دے کر امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو زندہ رکھا اور دین کو بچایا وہ بھی  اک خاتون تھیں۔ اسلام کی ترویج و اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اسلام میں مرد اور خواتین کے برابر حقوق اور اسلامی معاشرے میں خواتین کے مثبت کردار اور اثرات پر یقین رکھتے ہوئے معاشرے میں خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔محترمہ عظمیٰ نقوی اور محترمہ نسیم زہرہ نے اراکین یونٹ کو تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree