Print this page

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی ایم ایس محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس سے ملاقات

31 دسمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے ایم ایس محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس محترم بشیر مہدی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف فلاحی بہبود اور سہولیات صحت کی فراہمی سے متعلق منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔

محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبائی و قومی سطح پر عوام کے لیے بہتر سہولیات صحت کی فراہمی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے لیے مصروف عمل ہےاور اس سلسلے کو ڈاکٹرز و طبی ماہرین کی خدمات و معاونت سے ہی کامیابی سے ہم کنار کیا جا سکتا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree