Print this page

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کا فزیو ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے فزیوتھراپی کیمپ کا کامیاب انعقاد

20 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے شعبہ فلاح و بہبود کی کاوشوں سے فزیو ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے سنگھ پورہ میں فری فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا  ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے  فزیو تھراپی کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ عندلیب اور محترمہ رضوانہ بھی اس موقع پر موجود تھیںکیمپ کا آغاز صبح 10 بجے کیا گیا اور مریضوں کے معائنے کا سلسلہ دوپہر 3 بجے تک جاری رہا جس میں دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

کیمپ میں مریضوں کے فری معائنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات اور جیل بھی تقسیم کئے گئے۔مریضوں نے فزیو تھراپی کیمپ کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔

محترمہ زہرا نقوی اور محترمہ حنا تقوی نے کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔یاد رہے کہ کیمپ کا کامیاب انعقاد محترمہ مشال سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین کی انتھک کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree