ویلنٹائن ڈے، ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو، سیدہ زہرانقوی

13 فروری 2020

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔اسلامی تعلیمات میں ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو۔ہمارا دین ان بلند ترین اقدار پر قائم ہے جن کے ذریعے معاشرے میں عورت کی اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جنگیں ہتھیاروں سے لڑ کر جسموں کو قیدی بنایا جاتا تھا آج وہی جنگیں میڈیا کے ہتھیار سے لڑ کر اسلام کے پیروکاروں کو مغرب ثقافت کا دلدادہ بنا کر ان کی روحوں کو مقید کیا جا رہا ہے تاکہ اہل باطل آسانی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔دین اسلام میں مرد و خواتین کے آزادانہ میل ملاپ کی سخت ممانعت ہے۔مغربی معاشرے میں مرد و زن کی مدر پدر آزادی کے بھیانک اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور مذمت ہونے چاہیے تاکہ اس بے حیا رسم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree