Print this page

مائیں سیرت شہزادی کونین ؑ پر عمل کرکے اپنی اولاد کو معاشرے کا اہم فرد بنا سکتی ہیں، محترمہ فرحانہ فصاحت

19 فروری 2020

وحدت نیوز(لاہور) ادارہ منھاج الحسینؑ لاھور کی جانب سے منعقدہ سالانہ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری تعلیم محترمہ فرحانہ فصاحت نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

 انھوں نے اپنے خطاب میں ماؤں کی ذمہ داری پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سیدہ کونین شھزادی فاطمہ الزھرا (س) سے بہترین ماں کا رتبہ کسی کو حاصل نہیں آپ کی آغوش اطہر میں امام حسنؑ و حسینؑ زینبؑ و کلثومؑ جیسی آفاقی شخصیات پروان چڑھیں جن کی بدولت آج دین اسلام زندہ و تابندہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے بچوں کی تربیت کے لیے جناب زھراؑ کی سیرت سے راھنمای حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو امام زمان عج کا حقیقی جانثار بنا سکیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree