Print this page

معاشرے میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ کی بنیادی وجہ تربیت کا فقدان ہے، ایم پی اے سیدہ زھرا نقوی

01 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں منعقدہ "دختران پاکستان پیس کنونشن" میں خواتین پر ظلم اور جنسی تشدد کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کے عنوان سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ایسے افراد جو زمانہ جاہلیت کی مانند آج کے دور میں بھی خواتین پر ظلم و ذیادتی روا رکھتے ہیں اور انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ملک کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور معاشرے میں اعلی اقدار و اخلاق کی پامالی کا باعث ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تدبر کرنا چاہیے کہ آخر کیا وجوہات ہیں کہ معاشرے میں جنسی تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور عورت غیر محفوظ ہوری ہے خواتین کی اپنی اولاد کی تربیت میں کوتاہی برتنا ایک بنیادی وجہ ہے اگر ہمارے معاشرے کی خاتون علم وآگہی اور فہم و شعور کی مالگ ہو تو وہ اپنے بیٹوں کی تربیت اس نہج پر کریں کہ وہ معاشرے کے مہذب ، با کردار اور مفید رکن ثابت ہوں ایک خاتون اپنی پرورش اور تربیت سے مرد کو عورت کی عزت کرناسکھاتی ھے اور وہ مقام جو اسلام نے عورت کو دیا ھے ، اس مقام سے آشنائی دیتی ہیں ۔

سیدہ زھرا نقوی نے کہا کہ خواتین اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں تاکہ وہ ان اخلاقی برائیوں کا شکار نہ ہوں اور ایسے مرد جو اس فعل قبیح کے مرتکب ہوتے ہیں انھیں قانونی و شرعی سزائیں دی جائیں تاکہ معاشرہ فلاح کی طرف گامزن ہو سکے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree