Print this page

نارووال میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے سیٹ اپ کی تشکیل ، محترمہ رباب طاہرہ ضلعی آرگنائزر نامزد

01 دسمبر 2020

وحدت نیوز(نارووال)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع نارووال کا کامیاب دورہ کیا اور علاقے کی فعال خواتین سے مفید نشست ہوئی جن میں آئی ایس او ، آئی او سے تعلق رکھنے والی اور مدارس سے فارغ تحصیل خواتین شامل تھیں ضلع ناروال میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تنظیمی سیٹ اپ بنانے کے لئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محترمہ رباب طاہرہ کو بطور آرگنائزر منتخب کیا گیا جبکہ محترمہ ظل فاطمہ ، محترمہ راضیہ بتول اور محترمہ فروا راحت کو ڈپٹی آرگنائزر نامزد کیا گیا ضلع بھر میں تین ماہ کی ورکنگ کے بعد ضلعی سیکرٹری جنرل اور کابینہ کا اعلان کیا جائےگا۔

 اس موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی کا کہنا تھا کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ھے اگر ہماری خواتین تعلیم یافتہ اور دینی تربیت سے آراستہ ہوں تو وہ نہ صرف اپنے گھر بلکہ معاشرے میں اہم تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا جس طرح قیام پاکستان کی خاطر  برصغیر کی مسلم خواتین نے لازوال کردار ادا  کیا اسی طرح آج بھی سیاست کے میدان میں ہماری باشعور خواتین کا آگے بڑھنا وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کے لیے لازمی امر ہے۔

 مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے گوش و کنار میں تنظیم سازی کا عمل انجام دیا جارہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے ہر گلی کوچے میں بہترین قرآن سینٹر اور تربیت گاہ کا قیام اور خواتین کےاندر ملک و قوم کی خدمت کے جزبے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خواتین میں دین کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree