Print this page

محترمہ کوثر پروین ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین چشتیاں ضلع بہاولپور کی آرگنائزر منتخب

14 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور میں چشتیاں ضلع بہاولپور سے خواتین کے ایک وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ضلع لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود تھیں چشتیاں کے علاقے کی فعال خواتین نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین میں شامل ہونے اور چشتیاں میں تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کی بنا پر باہمی مشاورت کے بعد ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی اور محترمہ کوثر پروین کو چشتیاں ضلع بہاولپور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے حلف لیا اور خواہران سے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree