Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع لاہور کے ٹاؤن شپ یونٹ کی جانب سے دوسری تربیتی نشست کا انعقاد

21 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے یونٹ ٹاون شپ کی جانب سے دوسری تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور محترمہ حنا تقوی نے درس اخلاق دیتے ہوۓ خواتین سے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہاکہ جھوٹ کو ہر مذہب کے پیروکار برا سمجھتے ہیں اور دین اسلام میں جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور تمام برائیوں اور فساد کی جڑ ھے۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹا انسان اپنا اعتبار کھو بیٹھتا ھے اور کوئی اس کے سچ پر بھی یقین نہیں کرتا درس اخلاق میں یونٹ ممبران کے علاوہ علاقے کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree