Print this page

دشمن ہمیں مار کر ختم کرنا چاہتا ہے مگر یہ اسکی بھول ہے ، ہر شھادت کے بعد ہمارا ولایت سے رشتہ مظبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے،محترمہ طاہرہ فاضلی

05 جنوری 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ شھادت شھزادی کونین حضرت فاطمتہ س ، مرد مجاہد شھید قاسم سلیمانی و رفقاء، آیت اللہ مصباح یزدی اور بلوچستان سانحہ مچھ کے شھداء کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا  جس سے عالمہ محترمہ طاہرہ فاضلی صاحبہ نے خطاب کیا۔

 انھوں نے اپنے خطاب میں شھزادی کونین بیبی فاطمہ س کی زندگانی پر روشنی ڈالی کہ کسطرح وہ اول ترین مدافع ولایت ہیں اور پھر یہ ہی دفاع ولایت کا سلسلہ آج شھداء کی شھادت میں جلوہ گر نظر آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمتہ الزہرا س اس عظیم دفاع ولایت کی پہلی  شھیدہ ہیں اور اس دفاع مقدس میں قربانیوں کا سلسلہ کبھی قاسم سلیمانی و ابو المہدی مھندس کی صورت تو کبھی جگہ جگہ مختلف شہروں اور ملکوں میں مسلکی بنیاد پر ان شھادتوں کا سلسلہ کی صورت میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمیں مار کر ختم کرنا چاہتا ہے مگر یہ اسکی بھول ہے کہ ہر شھادت کے بعد ہمارا ولایت سے رشتہ مظبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ مجلس کے اختتام پر  تمام شھداء ملت کےلئے فاتحہ خوانی ہوئی اور سانحہ بلوچستان پر رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔بعد ازاں یک میٹنگ بھی ہوئی جسمیں تنظیم سازی اور یونٹ سازی کے حوالے سے گذارشات پیش کی گئیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree