Print this page

حقیقی منتظرانِ مہدیؑ کو ہمدلی اور یکجہتی سے ظہور کا زمینہ فراہم کرنا ہوگا ، رہنما ایم ڈبلیوایم، ممبر پنجاب اسمبلی ،زہرا نقوی

22 مارچ 2021

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبری میانوالی کی جانب سے منعقدہ  دو روزہ سیمینار بمناسبت ولادت امام عصر حضرت امام مہدی عج میں خصوصی شرکت کی۔

 نصرت امام زمانؑ اور منتظرین کی یکجہتی کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےسیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ تقوی اور پرہیزگاری انسان کو اپنے امام کی طرف گامزن کرتی ہے، اپنے اور دوسروں کے دلوں میں امام زمانہ عج کی محبت اجاگر کی جائے اور زندگی میں کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ میرے ہر کام کو میرا امام دیکھ رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ انتظار عملی پہلو میں انسان کے اعمال اور کردار کو راستہ دیتا ہے امام مھدی علیہ سلام کے منتظرین کو ان کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ایمان اور خلوص کے ساتھ معاشرے میں سرگرم عمل رہنا ہے تاکہ امام کے حقیقی منتظرین میں شامل ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجت خدا کے ظہور کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے ضروی ہے کہ دوسرے مکاتب فکر کے ساتھ مل جل کر رہا جائے کیوں کہ منجی کا تصور صرف مسلمان میں ہی نہیں بلکہ یہ تصور دوسرے مکاتب فکر میں بھی پایا جاتا ہے بالخصوص حقیقی منتظران کو ہمدلی اور یکجہتی سے ظہور کا زمینہ فراہم کرنا ہوگا ۔

اپنے دورہ میانوالی کے دوران محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے علامہ سید افتخار نقوی صاحب اور ان کی زوجہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محترمہ زہرا نقوی نے جامعہ خدیجۃ الکبری کا بھی دورہ کیا اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree