Print this page

اگر سابقہ سانحات کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جاتی تو آج سانحہ نلترپیش نہ آتا،رہنما ایم ڈبلیوایم وسابق ممبر جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ

27 مارچ 2021

وحدت نیوز(گلگت) ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین وسابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے نلتر میں پیش آنے والے دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دلخراش سانحہ سمیت سابقہ سانحات کے مجرموں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ دہشت گردی پھیلانے والے اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے اور امن وامان کی فضا برقرار رہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ضروری سہولیات باہم پہنچائی جائے اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابقہ سانحات کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جاتی تو آج یہ سانحہ پیش نہ آتا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree