Print this page

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کے مطالبات آئینی و قانونی ہیںجن کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں، بی بی سلیمہ

07 اپریل 2021

وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے وحدت ہاؤس گلگت سے مین ہسپتال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسپتال روڈ میں علامتی دھرنا دیاگیا ۔

مظاہرین نے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیااور کہا کہ کراچی میں موجود دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیںاور جب تک خانوادہ اسیران ملت کے مطالبا ت پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہماری قیادت جب جہاں حکم کریں ہم حاضر ہیں اور میدان میں رہینگے۔احتجاجی جلسے میں شریک ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت وسابق رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہم اسیروں کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree