وحدت ویلفیئرفاؤنڈیشن گلگت ریجن کا اہم اجلاس، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی تعاون کی یقین دہانی

07 جون 2021

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے سیکرٹریٹ وحدت ہاوس میں وحدت ویلفئیر ٹرسٹ ویمن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں  این جی او کی چئیر پرسن خواہر زیبی حسن نے کہا کے اس این جی او کا مقصد خواتین کو باشعور بنانا ہے اور خواتین کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید اور کم خرچ روزگار فراہم کرنا ہے ۔

اس موقع پر مرکزی سیکٹرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کے ہم ہر مثبت کام میں آپ کے ساتھ ہیں اور گلگت میں بڑھتی ہوئی بیرونی ثقافت اور بیروزگاری کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں آپس میں تعاون سے ہی آگے بڑھنا ہو گا۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی معاون سیکرٹری تربیت جناب آغا جان حیدری جو ان دنوں گلگت میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں  نے کہا کے اس قسم کی این جی او وقت کی ضرورت ہے جو کے وقت اور حالات کی نزاکت کے مطابق حکمت عملی کے تحت کام کرے اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی مسئول محترمہ صائقہ بھی موجود تھیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree