Print this page

آج کے اس پرآشوب دور میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت سب سے زیادہ ہے، سائرہ ابراہیم

29 اگست 2021

وحدت نیوز(گلگت) مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری وڈیو پیغام میں کہا ہے کے عصر حاضر میں جس چیز کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے وہ شیعہ سنی اتحاد کی فضا قائم کرنا ہے اس پر آشوب دور میں دشمن مختلف زرائع استعمال کر کے ہمارے نوجوانوں کو بے  راہ روی کی طرف مائل کر رہا ہے دشمن سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کر کے اپنے مقاصد کے حصول کو آسان بنا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کے دشمن کو پہچانیں کب تک ہم بغیر شعور کے آگے بڑھیں مقصد امام حسین کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں اور معاشرے کوباشعور بنائیں اور نوجوان نسل کو آگاہی بیداری دیں سوشل میڈیا اس وقت ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کریں اور کسی بھی قسم کے تفرقہ پھیلانے والے مواد سے اجتناب کریں  انہوں نے کہا کے ہمیں نوجوان نسل کو آگاہی  دینے کیلیے پروگرام کرنے ہوں گے تاکہ انہیں اس اہم ہتھیار کو دین کی ترویج اور تحفظ کے لیے استعمال کرنے پر ترغیب دی جا سکے ۔

ان کا مزید کہنا تھا شیعہ سنی اتحاد ہماری طاقت ہے شیعہ سنی اتحاد ہماری جیت اور دشمن کی ہار ہے دشمن اس اتحاد کو برباد کر کے خطہ میں اپنے مقاصد کا حصول کرتا ہے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے بے قابو کیا جاتا ہے اور علاقے کا امن تباہ کرتا ہے خدارا دشمن کا ہتھیار نہ بنیں حکمت عملی سے کام لیں تاکے آپ معاشرہ ساز فرد بن سکیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree