Print this page

بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے کشمیر بھی فلسطین کی طرح جل رہا ہے، سیدہ زہرا نقوی

27 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے کشمیر بھی فلسطین کی طرح جل رہا ہے امریکہ اور مغرب کی حکومتیں بھارت کو دنیا کی نمبر ایک جمہوریت قرار دیتے ہیں یہ مغربی دنیا کی حکومتوں کا دوہرا معیار ہے جو فلسطین کے بعد کشمیر میں نظر آتا ہے۔

 انہوں نے کہا کشمیر میں بے گناہ قتل ہورہے ہیں معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں اور خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن انسانی حقوق کی مغربی تعریف بھارت جیسے ریاستی دہشتگرد کے لیے علیحدہ بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا مغربی کی حکومتوں نے اپنے اسی دوہرے معیار کی بدولت دنیا بھر میں نہ صرف ذلت اور رسوائ حاصل کی ہے بلکہ دنیا کی تمام اقوام اور بالخصوص خود مغربی دنیا کی غیور اور با شعور عوام بھی اپنی ان حکومتوں اور ان کی دوہری پالیسیوں کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔

 ان کا مذید کہنا تھا خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا لازم ہے کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ سے قربانیاں دیتے آئے ہیں لیکن اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے ان شاء اللہ وہ دن اب دور نہیں جب ظلمت کے اندھیرے چھٹیں گے ظالم رسوا اور تباہ ہونگے اور مظلومین جہاں کو غلبہ اور طاقت حاصل ہوگی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree