Print this page

حکومت ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے سے عاجز ہے توبتادے ہماری قوم کی مائیں بہنیں ہی کافی ہیں،محترمہ حنا تقوی

07 مارچ 2022

وحدت نیوز(لاہور) پشاور سانحہ میں مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئےپریس کلب لاہور سے اسمبلی ھال تک احتجاجی ریلی نکالے گئی ، ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی نے کی جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔ریلی میں ضلعی رابطہ سیکرٹری محترمہ عندلیب اور ان کے ساتھ ساتھ مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

سیکرٹری جنرل لاہور محترمہ تقوی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کل بھی لہو لہو تھا پشاور آج بھی لہو لہو کبھی سکول کے معصوم بچوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے تو کبھی مسجد میں عبادت الہی میں مصروف نمازیوں کو لہو لہان کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بات تو طے ہے کہ دہشتگردوں کا کوئ مذہب نہیں وہ انسانیت کے سفاک ترین دشمن ہیں لیکن  اس بات پر بھی کوئی دو راے نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض سے غافل ہیں اور ان کی نااہلی ایسے اندوہناک سانحات کا موجب بنتی ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت کو پیغام دیا کہ ہم ہمیشہ سے پر امن رہ کر اپنی مظلومیت کا احتجاج کرتے رہے ہیں کہ ہم وطن عزیز کے وفادار شہری ہیں اس وطن کی بنیادوں میں ہمارے اجداد کا لہو شامل ہے اگر ہمیں تحفظ فراہم کرنے سے عاجز ہیں تو بتائیں ہمیں یقین ہے کہ ہماری قوم کی مائیں بیٹیاں بھی کھڑی ہو جاۓ تو تمام مسئلے حل ہو جائے گے ۔

 ان کا مزید کہنا تھا ہر دور میں شیعیان حیدر کرارؑ کا ہی کیوں خون بہایا جاتا ہے ہر دور میں ایک ہی فرقہ کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا دشمن باہر نہیں بلکہ ہم سے بہت قریب ہے اور اب تک ہر دور کی حکومت جانتے بوجھتے ان دہشتگردوں سے چشم پوشی کرتی ہے ۔ اور جوظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرتا ہے وہ ظالموں میں شمار ہوتا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree