Print this page

ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کوئٹہ کی جانب سے بہشت زینب ہزارہ ٹاؤن میں تجدید بیعت با امام زمان ؑ کا اہتمام

25 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) وومن ونگ کوئٹہ کی جانب سے بہشت زینب ہزارہ ٹاون میں تجدید بیعت با امام زمانؑ کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین وومن پاکستان کے زیر اہتمام شہر کوئٹہ بمقام  بہشت زینب(س) ہزارہ قبرستان میں گنج شہداء کے قبور کے سامنے، سلام فرماندے کا ترانہ پڑھا گیا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف سے تجدید عہد کے لیے علمدار روڈ و ہزارہ ٹاون کوئٹہ کے درجنوں کم سن بچوں ، بچیوں اور خواتین نے شرکت کی تمام شرکاء نے معروف ترانہ سلام فرماندے جوش و جذبہ سے پڑھا اور امام زمان عج سے تجدید بیعت کیا  ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree