Print this page

عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران حملہ عوام کو اشتعال دلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، نرگس سجاد

04 نومبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران حملہ عوام کو اشتعال دلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہ در پہ ہونے والے حالیہ واقعات کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ کبھی اس ملک کے مقبول ترین اینکر کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ پر دن دھاڑے فائرنگ کی جاتی ہے ۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں  انہوں نے  مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ و شفاف  تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شھید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree