Print this page

وطن عزیز کو اقبال (رح) کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ھے ، سیدہ زہرا نقوی

08 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابقہ سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے  شاعر مشرق علامہ محمد اقبال علیہ رحمۃ کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں آج بھی وہی حالات ہیں جن کا تذکرہ علامہ اقبال نے پاکستان بننے سے پہلے اپنی شاعری میں کیا وطن عزیز کو اقبال کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر شاعر مشرق و عظیم رہنما علامہ محمد اقبال کے پیغام کو صحیح معنوں میں سمجھا جاے اور اس پر عمل کیا جاے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا ہر جوان اقبال کا شاہین بن کر ان کے خوابوں کی تکمیل کرے گا ۔

انہوں نے کہا پاکستان اقوام عالم میں ایک باوقار مقام تب ہی حاصل کرے گا جب علامہ محمد اقبال کے خیالات و پیغامات کو عملی جامہ پہنایا جاے گا اقبال کے افکار اور ان کی فکر انگیز اور بصیرت افروز کلام سے قوم کو محروم رکھنا ملک و قوم سے نا انصافی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال علیہ رحمۃ نے مسلمانان ہند کو مایوسی کی اندھیری غار سے نکال کر امید و وقار کے راستے پر گامزن کیا اور اسی طرح آج بھی ان کے افکار پر عمل کر کے ہماری قوم ایک پر وقار اور عظیم قوم بن سکتی ھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree