Print this page

امام موسی کاظم علیہ السلام میں تحمل و برداشت اور غصہ کو ضبط کرنے کی صفت اتنی نمایاں تھی کہ آپ کا لقب کاظم قرار پایا، سیدہ زہرا نقوی

17 فروری 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے کے محتاجوں اور ظلم و ستم کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کرنا ائمہ اطہار علیہم السلام کے اصولوں میں سے تھا اور اگر امام کاظم علیہ السلام کی زندگی پر سرسری نگاہ ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان کی مادی، اخلاقی اور روحانی مدد فرمایا کرتے تھے اور اپنے دوستوں، جاننے والوں اور قرابتداروں کے احوال سے آگاہ رہنے کے لیے کوشاں رہتے تھے اور ان سے ملنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش فرمایا کرتے تھے تا کہ ان کے حالات سے پوری طرح آگاہ رہیں اور حتی الامکان ان کے معاشی مسائل حل کریں امام علیہ السلام ہر موقع و مناسبت سے مسلمانوں کو مدد پہنچانے کی کوشش کرتے تھے اور عباسی سلطنت کے دور میں آپ علیہ سلام  کی اہم ترین سفارش مؤمنین اور مظلومین کی مدد کرنا تھی کیونکہ یہ چیز گناہوں کا کفارہ ہے ۔

انہوں نے کہا رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کریمہ کے لئے بلند اخلاق پر فائز تھے ،اور آپ کے بعد آپ کے ائمہ ٔ ہدیٰ نے معالم اخلاق اور محاسن اعمال کی تاسیس میں بلند کردار ادا کیا اُنھوں نے اپنے اصحاب کیلئے بہترین نقوش چھوڑے امام موسی کاظم علیہ سلام بھی ان بہترین صفات کی طرف ہمیشہ متوجہ رہے اور اپنے اصحاب کو ان بہترین صفات کے زیور سے آراستہ کیا تاکہ وہ معاشرہ کے لئے بہترین ہادی و پیشوا قرار پائیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree