Print this page

معصومہ نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا اجلاس ، لاہور میں سنڈے اسکول کا قیام

27 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی  کی سربراہی میں لاہور کی تمام تحصیل صدور کے ہمراہ اہم اجلاس صوبائی دفتر ایم ڈبلیو ایم لاہور میں منعقد ہوا جس میں بڑے پیمانے پر سنڈے سکول کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کی جانچ پڑتال کی گئی سنڈے سکول کے لیے معلمات اور قاریات کی تدریس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

 محترمہ معصومہ نقوی نے سنڈے سکول کا کورس مسئولین کو مہیا کیا ان شاء اللہ بچوں کی بہتر علمی تربیت کے لیے جلد  تربیتی کیمپس اور سنڈے سکول کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree