Print this page

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف اضلاع اور یونٹس میں شہدائے خدمت کی یاد میں قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا انعقاد

28 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں شہدائے خدمت صدر ایران شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں سکھر،  جہلم رحیم یار خان ، چینیوٹ ، کوئٹہ ، اٹک، راولپنڈی ، آزاد کشمیر ، چشتیاں ، فیصل آباد اور گلگت کے یونٹس میں  شہداء کی یاد کو زندہ کیا گیا مقررین نے شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی قیادت میں شہداء کے راستے اور اھداف کو زندہ رکھنے کی تلقین کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree