Print this page

شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت اسرائیل کی جلد نابودی کا باعث قرار پائے گی، سیدہ معصومہ نقوی

02 اگست 2024

وحدت نیوز(لاہور)شہید اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت پر تمام عالم اسلام اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔شہادت مومن کی میراث ہے اور یہ شہادتیں مجاہدین اسلام کی ہمتوں کو مزید بلند کرتی ہیں جیسے دشمنوں کے لیے شہید سردار ق ا س م ، زندہ سردار ق ا س م سے ذیادہ خطرناک ثابت ہوئے اسی طرح شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت بھی دشمنان دین کی نابودی کا باعث بنے گی ان شاء اللہ شہدائے اسلام کا خون رنگ لائے گا اور اسرائیل کا ناپاک وجود ختم ہوجائے گا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree