Print this page

20 جمادی الثانی کو یوم مادر کے عنوان سے سکردو میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا، محترمہ کبریٰ خانم

21 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین محترمہ کبریٰ خانم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے خواھران کی کابینہ میں شمولیت،یونٹ سازی،ایام فاطمیہ،تربیتی پروگرامز کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 20 جمادی الثانی کو یوم مادر کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کی خواہران سمیت ضلعی مسئوولئن،مدرسہ صادقیہ ڑگیول،مدرسہ زینبیہ گلشن خمینی،مدرسہ معصومین حوطو،اور مدرسہ زہرا سلام اللہ علیہا قمراہ سے معلمات نے شرکت کی۔اجلاس کی دوسری نشست میں تنظیم کی افادیت اور تنظیمی آداب پر مرکزی معاون سیکریٹری تربیت شیخ محمد جان حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ فدا ذیشان نے درس دیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree