Print this page

مرکزی رہنماؤں کا دورہ ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع ٹنڈوالہیار کی 8رکنی کابینہ نےحلف اٹھا لیا

12 دسمبر 2020

وحدت نیوز(ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ٹنڈو الیار کی آٹھ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک بھر میں شعبہ خواتین کے مربوط تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی معاون سیکرٹری روابط محترمہ طلعت نقوی اور معاون سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع ٹنڈو الہیار کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکرٹری جنرل جناب غلام رسول لاشاری کے تعاون سے آٹھ رکنی ضلعی کابینہ تشکیل دی جس میں محترمہ سمیرا بانو ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد ہوئیں ۔

محترمہ غزالہ جعفری نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے آئمہ معصومین علیھم السلام کی تعلیمات کے تناظر میں خواتین کی ذمہ داریاں بیان کیں جبکہ محترمہ طلعت نقوی نے تنظیم کے منشور اور مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree