Print this page

ایم ڈبلیوایم ویمن ونگ سانحہ ماڈل ٹاون میں شہید خواہران کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، خانم سکینہ مہدوی

23 جون 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ویمن ونگ کی مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نےایک وفد کے ہمراہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہور میں  منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید سے ملاقات کی  خانم سکینہ مہدوی نے پنجاب حکومت کی جانب سے بے گناہ کارکنان خصوصاً خواتین ورکرز پر گولیاں برسانے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ ، دھاندلی ، دھوکے بازی اور بیرونی امداد سے اقتدار پر قابض ہوئی، ظلم و ناانصافی کے ساتھ حکومت کرنے والے اپنے اقتدار کی بقاء کی خاطر درندگی پر اتر آئے ہیں ، ایم ڈبلیوایم ویمن ونگ اس در خراش سانحے پر منہاج القرآن کے غم میں برابر کی شریک ہے، آخر میں شہدا ءکے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree