Print this page

پاکستانی معاشرے میں خواتین پر ظلم تشدد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے، سکینہ مہدوی

13 جون 2013

sakenaوحدت نیوز (لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم سکینہ مہدوی نے فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خواتین پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ابھی ایک ہفتہ بھی اقتدار سنبھالے نہیں گذرا اور عوام خصوصاً خواتین پر تشدد کرکے اپنی کارکردگی میں ایک سیاہ باب رقم کر دیا۔ انہوں نے کہا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے جمہوریت کے راگ الاپنے والوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کر دی، الیکشن میں کئے گئے بلند و بانگ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشرے میں خواتین پر ظلم و تشدد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے، حکمران طبقہ محض زبانی یا اخباروں میں مذمتی بیان دے کر واقعے کو سرد خانوں کی نذر کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد واقعے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، عوام بالخصوص خواتین کو اپنا حق مانگنے کی اتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، ایسے واقعات تو غیر مسلم معاشروں میں بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس گھناؤنے جرم میں ملوث سرکاری ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree