وحدت نیوز(اسلام آباد) فلاحی ادارے سٹیپ فارورڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو 150 راشن بیگز کا عطیہ دیا گیا۔یہ امداد ان مستحقین میں تقسیم کی جائے گی جو لاک ڈاؤن کے بعد مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے ٹرسٹ کے چیئرمین ملک اقرار حسین اور رہنما ملک خاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا اللہ تعالیٰ کے ہاں عظیم اجر ہے بالخصوص ایسی صورتحال میں جب نفسا نفسی کا عالم ہو۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن نے متوسط طبقے کے لیے لاتعداد مشکلات کھڑی کی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین مشکل کی اس گھڑی میں پورے جذبے اور لگن کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔