Print this page

جعفرآباد، المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

13 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(جعفرآباد) المجلس ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے نائب صدر اصغر تقی، ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم زیدی اور دیگر رہنماؤں نے چائنا کے میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے۔ ضلع جعفرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقہ پھلیجی میں تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان میں 200 کے قریب خیمے، 150 سے زائد راشن کے پیکٹس، 200 سے زائد مچھردانیاں اور کپڑے شامل تھے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم طویل راستہ طے کرکے پھلیجی تک پہنچے۔ علاقے کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں نہ بجلی، نہ دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث اس جدید دور میں بھی یہ علاقہ پسماندہ ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کی جانب سے المجلس ڈیزاسٹر سیل، امامیہ ریلیف سیل اور چائنہ سے تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی مدد سے یہاں پر خیمہ بستی لگائی گئی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے منہدم مکانات کا بھی جائزہ لیا۔ پہاڑ سے آنے والے پانی نے چاروں اطراف میں مکانات کو گرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین جو سڑکوں کے نزدیک ہوتے ہیں انکی مدد کے لئے مختلف این جی اوز اور ادارے پہنچ جاتے ہیں، لیکن پھلیجی جیسے علاقے جو مرکزی سڑک سے ہٹ کر ہے اور راستے خراب ہیں، وہاں کوئی نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے اور دشوار راستوں سے گزر کر آئی آر سی اور المجلس ڈیزاسٹر سیل نے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم زیدی نے صحافیوں کو امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان میں 200 کے قریب خیمے، 150 سے زائد راشن کے پیکٹس، 200 سے زائد مچھردانیاں اور کپڑے شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چائنا کے دستوں نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ آفت زدہ علاقوں میں بھی امدادی سامان انہی کے تعاون سے تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں بارشوں نے شدید تباہی پھیلائی۔ مرکزی سڑک سے 65 سے 70 کلو میٹر دور نصیر آباد کی تحصیل چھتر تک راستیں بھی صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے آخر میں چائنا سے تعاون کرنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree