Print this page

خیر العمل فائونڈیشن ضلع ملیر کے تحت فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل

08 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ میڈکس انٹرنیشنل (آئی ایم آئی )کے اشتراک سے ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل کرلیا گیاہے، ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود سید اسد علی زیدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ جعفرطیار سوسائٹی ، کھرکھراپار اور بن قاسم ٹاون میں 1000سے زائد افراد کو بلاتفریق رنگ ونسل ، مسلک وزبان ومکان ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن لگائی گئی،واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسینیشن تین مراحل میں لگائی جاتی ہے اس حوالے سے پہلی ڈوزماہ مارچ دوسری ماہ مئی اور تیسری اورآخری ماہ اگست کے اختتام پر لگائی گئی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree