Print this page

مجلس وحدت مسلمین سیلاب متاثرین کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ، نثار علی فیضی

06 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و چیئر مین خیر العمل فائونڈیشن پاکستان نثار علی فیضی نے کہا  ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں امدادی کام جاری ہے مجلس وحدت مسلمین متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت ان سیلاب کی روک تھا م کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہر سال عوام کو اپنی بیڈ گورننس کا تحفہ دیتی ہے جس سے غربت سے تنگ آئے ہوئے عوام مزید ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب کی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے خیر العمل فائونڈیشن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نثار علی فیضی نے کہا کہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لیہ ، مظفر گڑھ اور بلتستان میں امدادی کام جاری ہے جس میں خوراک لباس ادویات اور پانی کی سپلائی لائینوں کے سلسلے میں کام ہور ہا ہے ۔ مجلس کے کارکنان اور مسئولین نے سیلابی علاقوں کے تفصیلی دورہ جات بھی کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر پاکستان اور پاکستان سے باہر مخیر حضرات اور اداروں سے ورابط بھی جاری ہیں تاکہ ابتدائی ریلیف و ریسکیوکا کام اور بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔ اجلاس میں فلڈ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree